ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہریانہ حکومت کے بیف قربانی حکم نامے پر جماعت اسلامی ہند کی سخت تنقید

ہریانہ حکومت کے بیف قربانی حکم نامے پر جماعت اسلامی ہند کی سخت تنقید

Thu, 08 Sep 2016 21:03:54  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 8 ؍ستمبر((ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہریانہ حکومت کے ذریعہ ریاست کے مسلم اکثریت کے پس ماندہ ضلع میوات میں بیف بریانی کے سلسلے میں جاری حکم نامے پر جماعت اسلامی ہندنے شدید تنقید کرتے ہوئے اس کو غریبوں کے معمولی ذریعہ آمدنی کے لیے مشکلات پیدا کرکے انھیں مزید معاشی تنگ حالی میں مبتلا کرنے والا اور اقلیت کش قرار دیا ہے ۔جماعت کے سکریٹری جنرل محمد سلیم انجینئر نے بیف حکم نامے کو حکومت کے ذریعے اپنی روزی روٹی کے لیے معمولی کاروبار کرنے والے اقلیتی طبقہ کے پس ماندہ افراد کو متاثر کرنے والا اور انھیں پولیس کے ذریعہ ہراسانی کا شکار بنائے جانے والے اس قانون کے نفاذ کو ظالمانہ، جابرانہ اور دستور میں دی گئی معاشی آزادی کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کی فی الفور خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔محمد سلیم انجینئر نے ہریانہ حکومت کو مشورہ بھی دیا کہ وہ ضلع میوات کو بھی تعلیمی اور معاشی طور پر ریاست کے ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں لانے کی منصوبہ بندی کرے نہ کہ اس کے باشندوں کو مزید مشکلات میں مبتلا کرنے والے غیر ضروری احکا مات جاری کرے۔

Share: